تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ بنڈی سنجے کو منوگوڑو جانے کے دوران پولیس نے حیدرآباد کے موسی رام باغ میں روک لیا _ بی جے پی کارکنوں کا احتجاج

حیدرآباد _ 3 نومبر ( اردو لیکس) تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو پولیس نے منوگوڑو جانے کے دوران حیدرآباد کے موسی رام باغ پر روک لیا۔ جس پر بی جے پی کے سینکڑوں کارکنوں نے بنڈی سنجے کی کار کو گھیر لیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ جس کی وجہ سے رات دیر گئے کافی کشیدگی پیدا ہوگئی۔

منوگوڑو میں بی جے پی کارکنوں پر حملہ آور ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی اور وزرا کی موجودگی کے خلاف راج گوپال ریڈی نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پر دھرنا دیا۔ راج گوپال ریڈی کی تائید میں بنڈی سنجے منوگوڑو جائے کا اعلان کیا تھا جس کے پیش نظر پولیس نے انہیں حیدرآباد میں ہی روک دیا۔ فی الحال موسی رام باغ میں بی جے پی کا دھرنا چل رہا ہے

اور بنڈی سنجے نے پولیس کی جانب سے انھیں روک دینے پر وہ کار سے اتر کر سڑک پر بیٹھ گئے اور دھرنا دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button