ریاست اور بیرون ممالک میں بتکماں تقاریب صدرتلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا شرکت کریں گی

ریاست اور بیرون ممالک میں بتکماں تقاریب
صدرتلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا شرکت کریں گی
حیدرآباد: صدرتلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا اپنے آبائی گاﺅں چنتا مڈکاضلع سدی پیٹ میں 21 ستمبر کو بتکماں پروگرام میں حصہ لیں گی۔اس موقع پر مقامی عوام کے علاوہ تلنگانہ جاگروتی کے کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ چنتا مڈکا کے عوام نے حال ہی میں کے کویتا سے ملاقات کی تھی اور انہیں بتکماں تقریب میں شرکت کےلئے مدعو کیاتھا
۔کویتا 22ستمبر کو حیدرآباد میں دفتر تلنگانہ جاگروتی میں منعقدہ بتکماں تقریب میں شرکت کریں گی۔جبکہ 23ستمبر کو وہ ضلع منچریال کا دورہ کریں گی اور سری رام پور میں مقامی خواتین کے ساتھ بتکماں کھیلیں گی۔24ستمبر کو ضلع سدی پیٹ کے ورگل مندر میں خصوصی پوجا کریںگی اور بتکماں تہوار کی روایت کو آگے بڑھائیں گی۔
صدرتلنگانہ جاگروتی 25ستمبر کو ہریانہ میں سابق نائب وزیر اعظم دیوی لال کی 112ویں جینتی تقاریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گی۔بعدازاں وہ26تا28ستمبرتلنگانہ کی ثقافتی نمائندہ کے طور پر بیرون ممالک میں مختلف بتکماں پروگرامس میں شرکت کریں گی۔
صدرتلنگانہ جاگروتی 26ستمبر کو قطر ‘27ستمبر کو مالٹا اور 28ستمبر کو لندن میں بتکماں پروگرامس میں حصہ لیں گی۔ کے کویتا کے مصروف ترین پروگرامس نہ صرف ریاست بلکہ بیرون ممالک میں بھی تلنگانہ کی تہذیب وثقافت کو اجاگر کرنے اور بتکماں جیسے تہوار کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی ایک بڑی کوشش ہے۔