تلنگانہ

ایسے فون کالس سے چوکس رہیں۔آر ٹی سی ایم ڈی سجنار کا شہریوں کو ضروری مشورہ

حیدرآباد۔ سینئر پولیس عہدیدار و موجودہ آر ٹی سی کے ایم ڈی سجنار نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈرگس پارسل کے نام سے آنے والے فون کالس پر رد عمل ظاہر نہ کریں۔

 

اگر کوئی اس طرح کا فون کال کرتا ہے تو اس کی شکایت سائبر کرائم ہیلپ لائن 1930 پر کی جائے۔ انہوں نے ڈرگس پارسل کے نام سے سادہ لوح شہریوں کو ڈرا دھمکا کر ان سے رقم وصول کرنے کے واقعات کے پیش نظر یہ مشورہ دیا ہے۔ سجنار نے کہا کہ سائبر دھوکہ باز پولیس کے نام سے فون کر کے ڈرا دھمکا کر لوٹ رہے ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں آئی آئی ٹی حیدرآباد کے پی ایچ ڈی اسکالر کو فون کر کے 30 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ سجنار نے شہریوں سے چوکس رہنے کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button