تلنگانہ
ریچھ کنویں میں گر پڑا۔ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں واقعہ

عادل آباد ۔ ریاست تلنگانہ ضلع کے سونالہ منڈل کے ساکیڑ گاؤں میں واقع ایک زرعی کنویں میں رات کے وقت ایک ریچھ گر گیا۔
صبح جب ایک کسان کھیت کی طرف گیا تو اس نے ریچھ کو کنویں میں گرا ہوا دیکھا اور فوراً محکمہ جنگلات اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔
مقامی کے تعاون سے ریسکیو عملے نے کنویں میں سیڑھیاں وغیرہ ڈال کر ریچھ کو باہر نکالا۔ باہر آتے ہی ریچھ فوراً قریبی جنگل کی جانب دوڑ کر چلا گیا۔