تلنگانہ

بوڑھی ماں کی کفالت کے مسئلہ پر دو بھائیوں میں مار پیٹ _ جج نے سنائی دو دن کی جیل _ حیدرآباد میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ

حیدرآباد ۔12 جنوری ( اردولیکس) بوڑھی ماں کی کفالت کے مسئلہ پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا اور بات مار پیٹ تک پہنچ گئی اور دونوں نے پولیس کو ایک دوسرے کے خلاف شکایت کی۔ پولیس نے اس معاملے کو عدالت سے رجوع کیا اور عدالت نے دونوں بھائیوں کو دو دو دن قید کی سزا سنائی۔

 

اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ حیدرآباد کے  بوئین پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ بوئن پلی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر روی کمار کے مطابق، نیو بوئین پلی سے تعلق رکھنے والے دو بھائی 42 سالہ رامولو ایک پرائیویٹ ملازم ہے اور 40 سالہ  سائلو  ترکاری فروش ہے۔ان کی ایک بوڑھی ماں ہے جو اس وقت چھوٹے بیٹے سائلو کے پاس ہے ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ سائیلو اس مہینے کی 5 تاریخ کو رامولو کے مکان گیا تاکہ ماں  کی دیکھ بھال کی بات کرے۔ اس بات کو لے کر دونوں میں جھگڑا ہوا بعد میں مار پیٹ بھی ہوئی اس کے بعد ان دونوں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایک دوسرے کے خلاف شکایت کی۔ جس پر   پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا اور انہیں  سکندرآباد کی 14ویں اسپیشل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ انسپکٹر نے بتایا کہ کیس کی سماعت کرنے والے جج نے دونوں کو دو دن جیل کی سزا سنائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button