تلنگانہ

تلنگانہ کے نظام آباد میں ٹی این جی اوز یونین کے پروگرام میں بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد کی شرکت

بی جے پی حکومت نسلوں کی تباہی اور تحفظات کے خاتمہ کے منصوبے بنا رہی ہے بھیم آرمی فاونڈر چندر شیکھر آزاد ، آلو کا کشن، حافظ لائیق خان کا خطاب ٹی ین جی اوز یونین ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام "دستور ہند سماجی انصاف” عنوان پر کانفرنس کا انعقاد 

 

نظام آباد 7 1/جنوری ( اردو لیکس ) بھیم آرمی فاؤنڈر مسٹر چندر شیکھر آزاد راون نے مرکزی بی جے پی حکومت پر ملک کے جمہوری دستور کے تحت دیئے گئے حقوق و اختیارات کو سلب کرنے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر اقتدار مرکزی بی جے پی حکومت آنے والی نسلوں کے مستقبل کی تباہی کے منصوبے تیار کر رہی ہے اور تحفظات کو ختم کرتے ہوئے اپنا تسلط قائم کرنے کے ناپاک عزائم رکھتی ہے جس کے خلاف تمام طبقات کو متحدہ جدوجہد کرنے کی شدید ضرورت ہے اس سلسلے میں ملک بھر میں تحریک چلائی جا رہی ہے ۔

 

بھیم آرمی فاؤنڈر مسٹر چند را شیکھر آزاد ئی ین بی اووز یونین ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام لکشمی کلیانہ منڈپم آرمور روڈ نظام آباد میں "دستور ہند سماجی انصاف” کے عنوان پر منعقدہ کا نفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے خطاب کر رہے تھے۔ اس کانفرنس کی صدارت جے اے سی چیر مین ایمپلائیز یونین نظام آباد مسٹر آلو کا کشن نے کی۔ مسٹر چندر شیکھر آزاد نے مرکزی حکومت سے وظیفہ اسکیم سی بی ایس کو برخواست کرتے ہوئے قدیم وظیفہ اسکیم اوپی یس نافذ کرنے ، سرکاری اداروں ریلوے ، ٹیلی فون کو خانگیانہ سے نجات دینے، شخصی انکم ٹیکس کی حد (10) لاکھ روپے تک بڑھانے ، جی ایس ٹی میں چھوٹ اور ہر ضلع میں اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کرنے کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی و ملازمین کے حق کو منوانے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈ کرنے ملک کے دستور کے تحت ہر ایک شہری کو مساوی حقوق دیئے ہیں اور ہمیں ہمارے دستور اور حقوق کے تحفظ کیلئے اور غیر سماجی اور ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے

مسٹر چند را شیکھر آزاد نے اعلیٰ ذات طبقہ کیلئے ای ڈبلیویس کے تحت مرکزی بی جے پی حکومت نے صرف (3) دن میں %10 فیصد تحفظات کو ٹہ منظور کرواتے ہوئے قانون بنانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیگر کئی طبقات اپنے حقوق کو منوانے کا مطالبہ کرتے ہیں تو نظر انداز کر دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک یس سی ےس ٹی ۔ او بی سی اور اقلیتوں کیلئے عدالتوں کے دروازے نہیں نہیں کھلتے انصاف نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ جن پسماندہ طبقات کو مندروں میں داخلے اجازت نہیں دی جاتی جن کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا انہیں کیسے حقوق دیئے جائیں گے ہےمسٹر چند را شیکھر آزاد نے کہا کہ وہ سماجی انصاف کیلئے عنقریب دہلی میں بڑے پیمانے پر جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لائیں گے جب تک ملک کا دستور زندہ ہے امبیڈ کر زندہ رہیں گے۔

 

ایمپلائینز جے اے سی چیرمین مسٹر آلو کا کشن نے صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دستور ہند سماجی انصاف کانفرنس میں ٹیچرس ، سرکاری ملازمین ٹرانسکو، پی ایس ین یل اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فام پر جمع کیا گیا تا کہ نریندر مودی حکومت میں ہو رہی ہر ایک کے ساتھ نا انصافیوں وحق تلفیوں کے خلاف آواز بلند کی جا سکے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی مخالف وظیفہ اسکیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ (30) سالوں تک سرکاری ملازمت کرنے والے ملازم کو آج مرکزی حکومت وظیفہ سے محروم کر رہی ہے۔ سرکاری کئی جائیدادیں مخلوعہ ہیں% 10 تا% 15 فیصد ووٹوں پر اثر انداز ہونے والے سرکاری ملازمین کے حقوق کو تلف کیا جا رہا ہے نچلی سطح سے لیکر اعلیٰ سطح تک خدمات انجام دینے والوں کو کوئی مستقبل محفوظ نہیں ہے مرکزی حکومت انکم ٹیکس لے کر ملازمین کو کوئی فائدے بھی نہیں پہنچا رہے رہی ہے۔

 

صدر ضلع جمعیت العلما نظام آبا د حافظ لئیق خان نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مظلوم مسلمانوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کیلئے چندر شیکھر آزاد کی تحریک کی تائید کرتے ہیں 26/ جنوری کو منائے جانے والے یوم جمہوری دستور کی حفاظت اور مساوات کی برقراری کیلئے شانہ بشانہ جد و جہد کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے انتخابات میں ای وی ایم مشینوں کے استعمال کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ای وی ایم مشینوں میں گڑ بڑ کر کے دھوکہ دے کر اقتدار حاصل کیا ہے ای وی یم مشینوں کے ذریعہ کی جانے والی انتخابی رائے دہی کا بائیکاٹ کیا جائے تاکہ اقتدار پر سیکولر طاقتیں آسکیں

 

اس پروگرام میں صدر ضلع اقلیتی سیل بی آریس نظام آباد نوید اقبال کی قیادت میں مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے بھیم آرمی فاؤنڈر چندر شیکھر آزاد راون کو گلدستے اور شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ جسمیں سینئر سیٹیزن ویلفیر سوسائیٹی جنرل سکریڑی مرزا افضل بیگ تیجان صدائے اُردو سوسائیٹی ڈاکٹر سمیع امان ، یم پی جے قائد محمد ظہیر مرزا احمد بیگ عبداللہ ندیم اقبال ، محمد جاوید ، وجیہہ اللہ کے علاوہ ٹی ین جی اوز یونین قائدین سنگم امرت کمار ، جعفر حسین ، ذاکر حسین ، وینکٹیشور – قائد بی آریس دنڈو شیکھر ٹرانسکوعہدیدار محمد مختار ، تو ٹا راج شیکھر اور کثیر تعداد میں دلتوں نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button