تلنگانہ

تلنگانہ کے بھونگیر ضلع کے جلال پور گاؤں میں مسجد کی بے حرمتی – پولیس تحقیقات کا آغاز

تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر میں مسجد کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھونگیر ضلع کے بومولارامارم منڈل کے جلال پور گاؤں میں اتوار کی نصف شب نامعلوم شرپسند مسجد میں داخل ہوئے، کھڑکیوں کے شیشے اور دیگر اشیا کو نقصان پہنچایا اور مائیک بھی چوری کر لیا۔

 

فجر کی نماز کے لیے آنے والے مصلیوں نے واقعہ دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی اور گاؤں میں کشیدگی سے بچنے کے لیے بندوبست کر دیا گیا

 

۔ پولیس نے یقین دلایا ہے کہ ملزمان کی شناخت کر کے سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button