تلنگانہ
گرلز اسکول کے بیت الخلاء میں اژھے کی موجودگی سے سنسنی۔ تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں واقعہ

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ ضلع ہنمکنڈہ گوڈور کے مضافات میں واقع کستوربا گاندھی گرلز اسکول کے بیت الخلا میں ایک بڑے اژدھے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔
آج کے جی بی وی ایس وی او ارچنااور اساتذہ صفائی کے عملے کے ساتھ بیت الخلا کی صفائی کروا رہے تھے کہاچانک ایک بیت الخلا میں ایک بڑا اژدھا نظر آیا۔
اس اطلاع پر جنگلات کے محکمے کے بیٹ افسر اشوک اور ہنمکنڈہ کے زو پارک کے عملے نے آکر اسے پکڑ لیا جس پر تمام نے راحت کی سانس لی۔