تلنگانہ
انڈیگو ایر لائنس کے طیارہ سے پرندہ نہیں ٹکرایا۔ حکام کا بیان

حیدراباد۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے انڈیگو ایر لائنس کے طیارے سے پرندے کے ٹکرانے کے واقعے سے متعلق خبر پر وضاحت پیش کی ہے۔ عہدیداروں کے مطابق
"ہم نے کچھ اشاعتوں میں ایک خبر دیکھی ہے جس میں حیدرآباد ایئرپورٹ پر انڈیگو کے طیارے سے پرندے کے ٹکرانے کی بات کی گئی ہے جو کہ ایک افواہ پر مبنی ہے اور حقیقت نہیں ہے۔
کہا گیا ہے کہ ہم متعلقہ میڈیا اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ایسی شائع شدہ خبروں کو تبدیل کریں یا حذف کر دیں کیونکہ پرندے سے ٹکرانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا”