تلنگانہ
ووٹوں کی گنتی کے دوران بی جے پی امیدوار چل بسیں

حیدرآباد: میونسپل انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ منچریال ضلع کی لکشیٹی پیٹ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 10 سے مقابلہ کرنے والی بی جے پی کی امیدوار ایلماں کا دیہانت ہو گیا۔
وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور گنتی کے دن ہی طبیعت زیادہ بگڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔ریاست بھر میں میونسپل انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ سات کارپوریشنوں اور 116 میونسپلٹیوں میں ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے۔
اب تک جاری نتائج کے مطابق کانگریس تقریباً 300 وارڈز میں کامیاب ہو چکی ہے جبکہ بی آر ایس نے 170 وارڈز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی نے اب تک 47 وارڈز جیتے ہیں۔



