تلنگانہ

تلنگانہ کے منچریال میں شکست کے بعد بی جے پی امیدوار کا انوکھا مطالبہ: ووٹ نہیں دیا تو پیسے واپس کریں

تلنگانہ کے منچریال میونسپل کارپوریشن کے 9ویں ڈویژن کے انتخاب میں شکست کھانے والے بی جے پی امیدوار جاڈی تروپتی اور ان کی اہلیہ روپا نے ووٹروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے واقعی ووٹ نہیں دیا تو پھر ان سے لی گئی رقم واپس کر دی جائے۔

 

اطلاعات کے مطابق امیدوار اور ان کی اہلیہ مبینہ طور پر ووٹروں سے یہ سوال کرتے ہوئے نظر آئے کہ “قسم کھا کر بتائیں، کیا آپ نے ہمیں ووٹ دیا؟ اگر نہیں دیا تو دی گئی رقم واپس کریں۔” اس واقعہ کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس پر مختلف سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔

 

مقامی سطح پر اس مطالبے کو لے کر چہ مگوئیاں جاری ہیں جبکہ انتخابی ضابطہ اخلاق اور ووٹ خریدنے کے الزامات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button