تلنگانہ

بھینسہ بلدیہ پر بی جے پی کا قبضہ

بھینسہ: ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے بھینسہ بلدیہ پر بی جے پی نے قبضہ کرلیا ہے۔گزشتہ 20 برسوں سے منتظر بی جے پی کو ان انتخابات کے ذریعے یہاں اقتدار حاصل ہوا ہے۔

 

اس کامیابی کے ساتھ ہی میونسپل چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے حاصل کرنے کا موقع بھی بی جے پی کو ملا ہے۔ یہاں سے بی جے پی کی تائید سے آزاد امیدوار ٹی دتاتری نے بلدی چیر مین کے طور پر کامیابی حاصل کی۔ عرصہ بعد بی جے پی کے یہاں کے بلدی انتخابات میں چیرمین اور نائب چیرمین کے

 

 

عہدہ تک رسائی پر پارٹی کے ارکان و قائدین کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکبادی کے پیغامات گشت کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button