تلنگانہ

کاماریڈی ضلع کلکٹریٹ پر بی جے پی کا دھرنا _ بنڈی سنجے گرفتار

کاماریڈی _ کاماریڈی ضلع کلکٹریٹ کے قریب اس وقت کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا جب بی جے پی کے کارکنوں نے کاماریڈی بلدیہ کے ماسٹر پلان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ کلکٹریٹ میں گھسنے کی کوشش کرنے والے بنڈی سنجے اور بی جے پی کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔  سنجے کو اسٹیشن لے جانے کے لیے پولیس کی گاڑی میں بٹھایا گیا تو  بی جے پی کارکنوں نے پولیس کی گاڑی  کو روک دیا۔اس دوران پولیس کی  گاڑی تباہ ہو گئی۔ جس کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے بی جے پی کے کچھ کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا۔

 

دوسری طرف بی جے پی کارکنوں نے گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ بی جے پی نے کاماریڈی ماسٹر پلان اور کسان کی خودکشی کے خلاف دھرنا منظم کیا۔ بندی سنجے نے انتباہ دیا کہ جب تک حکومت ماسٹر پلان کا فیصلہ واپس نہیں لیتی تب تک تحریک میں شدت پیدا کی جائے گی۔ بنڈی سنجے نے رامو کے خاندان سے ملاقات کی جس نے پہلے خودکشی کر لی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button