تلنگانہ

ہمارا مائک بند نہ کرنے کے لئے شاید ہمیں بھی شروانی پہن کر اسمبلی آنا پڑے گا : تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر کا ریمارک

تلنگانہ اسمبلی میں جمعہ کو ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ۔جہاں بی جے پی کے فلور لیڈر مہیشور ریڈی نے اسمبلی میں مائک بند کئے جانے کے معاملہ پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم بولتے ہیں تو ہمارا مائک بند کر دیا جاتا ہے اور گھنٹی بجائی جاتی ہے

 

، لیکن ہمارے ساتھ بیٹھے شروانی پہنے ہوئے دوستوں کا مائک بند نہیں کیا جاتا۔اور کسی بھی دن ان کے خطاب کو روکنے کے لئے گھنٹی بجائی نہیں جاتی ۔یہ کہاں کا انصاف ہے ؟

 

بی جے پی لیڈر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ہمارا مائک بند نہ کرنے کے لئے شاید ہمیں بھی شروانی پہن کر اسمبلی آنا پڑے گا۔مہیشور ریڈی اس اس ریمارک پر ایوان میں کرسی صدارت کے ساتھ کئی ارکان نے قہقہہ شروع کردئے

متعلقہ خبریں

Back to top button