تلنگانہ

کریم نگر میں 14 مئی کو بی جے پی کی ہندو ایکتا یاترا _ چیف منسٹر آسام ہیمنتا بسوا شرما مدعو

کریم نگر _ 6 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی  نے  ہنومان جینتی کے موقع پر شہر کریم نگر میں ایک لاکھ لوگوں کے ساتھ ہندو ایکتا یاترا نکالنے کا اعلان کیا ہے۔بی جے پی تلنگانہ کے صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ اس مہینے کی 14 تاریخ کو ہندو ایکتا یاترا کے نام سے منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں آسام کے چیف منسٹر ہیمنتا بسواشرما، بی جے پی کے ریاستی انچارج ترون چُگ اور دیگر قائدین شرکت کریں گے۔ اس کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button