برقعہ پوش خواتین کے چہروں اور شناختی کارڈس کی جانچ۔ بی جے پی حیدرآباد امیدوار مادھوی لتا کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد۔حیدرآباد لوک سبھا کی بی جے پی امیدوار کیجانبسے بعض پولنگ بوتھس پر مسلم خواتین ووٹرس کے چہروں اور شناختی کارڈس کی جانچ کرنےکا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اسسلسلے میں شہریوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مادھوی لتا آزادانہ اور منصفانہ پولنگ میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں اور خاص طور پر مسلم خواتین کو نشانہ بنارہی ہیں۔
الیکشن کمیشن سے سختکاروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ قومی نیوز ایجنسی کے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مادھوی لتا برقعہ پوش خاتون سے آدھار کارڈ دکھانے کو کہہ رہی ہیں۔ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ بی جے پی امیدوار کو یہ حق کس نے دیا۔واضح رہے کہ یاست کی 17 لوک سبھا سیٹوں کے ساتھ کنٹونمنٹ اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔
ریاست بھر میں 3.32 کروڑ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ حکام نے ان کے لیے 35,809 مراکز قائم کیے ہیں۔ انتخابی میدان میں 625 امیدوار ہیں اور ان میں 50 خواتین ہیں۔ کنٹونمنٹ اسمبلی ایریا میں 2.51 لاکھ ووٹرز کے لیے 232 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 13 اسمبلی حلقوں میں شام 4 بجے تک اور 106 حلقوں میں شام 6 بجے تک پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔
ریاست میں 2,08,163 لوگ پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔ معذور افراد اور 85 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں نے مرکزی الیکشن کمیشن کی طرف سے گھر سے ووٹنگ کی سہولت سے استفادہ کیا۔
There have been reports that the BJP candidate from Hyderabad Lok Sabha is openly insulting Muslim women voters at various polling booths. It is concerning that she is checking their faces and IDs, which is obstructing free and fair polling, particularly by targeting Muslim… pic.twitter.com/yt8KpfYODP
— Naseer Giyas (@NaseerGiyas) May 13, 2024