تلنگانہ

دسویں جماعت کے پیپر لیک کرنے والے ملزم کی جیل سے رہائی پر بی جے پی قائدین نے شالپوشی کرتے ہوئے استقبال کیا

ورنگل _ 12 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ میں دسویں جماعت کے ہندی پیپر لیک کیس میں ضمانت منظور ہونے پر جیل سے رہا ہونے والے ملزم پرشانت کا بی جے پی قائدین نے شال پوشی کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ ہنمکنڈہ ضلع کے کملاپور ہائی اسکول میں گذشتہ ہفتے دسویں جماعت کا ہندی پیپر لیک ہوا تھا کملاپورپولیس نے اس کیس میں پرشانت کو ملزم نمبر دو بنایا تھا جس نے ہندی پیپر کو امتحان کے دوران مختلف واٹس ایپ گروپس میں پوسٹ کیا تھا اور بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے اور بی جے پی رکن اسمبلی ای راجندر کو بھی روزآنہ کیا تھا

 

اس کیس میں پرشانت اور دیگر دو افراد کی ضمانت منگل کے روز ہنمکنڈہ کی عدالت نے منظور کی تھی جس پر آج پرشانت جیل سے رہا ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ پرشانت سابقہ صحافی ہے اور وہ فی الحال بی جے پی کے لئے سوشل میڈیا پر کام کررہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button