تلنگانہ

کریم نگر می بی جے پی مئیر منتخب

کریم نگر: دو دنوں سے جاری ڈرامائی صورتحال کے درمیان کریم نگر مئیر اور ڈپٹی مئیر کا عہدہ بالآخر بی جے پی نے حاصل کرلیا ہے۔ بی جے پی امیدوار کے سرینواس میئر کے طور پر منتخب ہو گئے جبکہ ڈپٹی میئر بھی بی جے پی کا ہے۔

 

بی جے پی امیدوار کولگانی سرینواس کو 34 ووٹ حاصل ہوئے۔کانگریس کی میئر امیدوار آکولا نرمدا کو 21 ووٹ ملے۔13 ووٹوں کی اکثریت سے بی جے پی امیدوار سرینواس میئر منتخب ہوئے۔کریم نگر کے ڈپٹی میئر کے طور پر یادگیری سنیل راؤ منتخب ہوئے۔بی آر ایس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

 

 

میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں 30 نشستیں جیتنے کے بعد عام خیال تھا کہ میئر کی کرسی بھارتیہ جنتا پارٹی کو ملے گی لیکن آخری وقت میں سیاسی حالات تیزی سے بدلنے لگے تھے۔

 

اسی دوران کل ریاستی وزیر پونم پربھاکر کے بیان نے سیاسی ماحول کو گرم کر دیا تھا جس انہوں نے کہا تھا کہ میئر کون بنے گا اس کا فیصلہ کل ہو جائے گا اور اس وقت دوڑ میں کانگریس پارٹی آگے ہے۔اس بیان کے بعد بی جے پی اور بنڈی سنجے کے حامیوں میں بے چینی بڑھ گئی تھی۔ پونم پربھاکر نے کہا تھا کہ سیاست کرنا ان کی جماعت کا حق ہے اور وہ میئر کی کرسی ضرور حاصل کریں گے۔

 

لیکن آج صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی بہرحال بی جے پی نے کریم نگر کارپوریشن پر اپنا پرچم لہرا دیا۔ان بدلتے حالات کے پیشِ نظر بی آر ایس نے نہ کسی جماعت کی حمایت کرنے اور نہ ہی میئر انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button