تلنگانہ

بی جے پی کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی

حیدرآباد: بی جے پی کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی آمیز خط چہارشنبہ کی رات رکن اسمبلی کے گھر موصول ہوا جس پر "محمد وسیم” کا نام درج تھا۔

 

ذرائع کے مطابق اس خط میں لکھا ہے یہ تمہاری آخری شری رام نومی کی تقریب ہوگی۔ منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن سے پرانا پل تک جلوس مکمل ہونے سے پہلے ہی ہم تمہارا کام تمام کر دیں گے۔ اگر تم وہاں تک پہنچ بھی گئے تو پرانا پل سے بیگم بازار کے درمیان جلوس کے دوران تم بچ نہیں سکو گے۔

 

اگر وہاں سے بھی بچ نکلے تو آخر میں سدی عنبر بازار میں ہماری مسجد ہے جہاں تم تقریر کرتے ہو وہیں تمہاری کہانی ختم کر دی جائے گی۔ اس کے لیے ہم نے پوری تیاری کر لی ہے۔ دھمکی آمیز خط ملنے

 

کے بعد ملعون رکن اسمبلی نے پولیس سے تحریری طورپر شکایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button