تلنگانہ

نظام آباد ضلع کے نام کو اندور میں تبدیل کرنے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کا اعلان – نظام حکمران پر توہین آمیز ریمارک

نظام آباد _. تلنگانہ کے نظام آباد پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے رکنِ پارلیمنٹ دھرماپوری اروند نے شہر اور ضلع کے نام کی تبدیلی سے متعلق ایک بار پھر متنازعہ اور اہم اعلان کیا ہے۔

 

جمعہ کے روز منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی نظام آباد میونسپل کارپوریشن پر اقتدار حاصل کرے گی اور جیسے ہی بی جے پی کا میئر منتخب ہوگا، شہر کا نام ’’نظام آباد‘‘ سے بدل کر دوبارہ ’’اندور‘‘ رکھا جائے گا۔

 

اروند نے دعویٰ کیا کہ ’’نظام آباد‘‘ نام ضلع کے لیے ایک نحوست کی علامت بنتا جا رہا ہے، جبکہ اندور ایک شاندار تاریخی شناخت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے میئر کی پہلی ہی قرارداد شہر کے نام کی تبدیلی سے متعلق ہوگی اور اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

اس موقع پر انہوں نے حیدرآباد کے سابق نظام حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے توہین آمیز ریمارکس کیے اور الزام عائد کیا کہ نظام دورِ حکومت میں تاریخی نام اندور کو بدل کر نظام آباد رکھا گیا، جو اس علاقے کی تاریخ اور شناخت کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ان کے مطابق اندور ایک قدیم اور باوقار نام ہے، جسے دانستہ طور پر مٹا دیا گیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button