تلنگانہ
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رگھونندن راو کو پھر ملی جان سے مار ڈالنے کی دھمکی

میدک کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رَگھونندن راؤ کو ایک بار پھر نامعلوم افراد نے فون پر جان سے مار ڈالنے کی دھمکی دی ہے انہیں کہا گیا کہ "ہم حیدرآباد میں ہی ہیں، شام تک تمہیں قتل کر دیں گے”۔بتایا جاتا ہے کہ یہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رگھونندن راو کو ملنے والی چھٹی دھمکی ہے۔ اطلاع کے مطابق فون آنے پر انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔