تلنگانہ

بانسواڑہ جانے کی کوشش میں بی جے پی صدر رام چندر راو اور ملعون راجہ سنگھ گرفتار

تلنگانہ میں سیاسی درجۂ حرارت اُس وقت مزید بڑھ گیا جب بی جے پی کے دو اہم  قائدین کو مختلف مقامات پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔

 

تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر رام چندر راو کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بانسواڑہ جانے کے لئے روانہ ہونے والے تھے۔ پولیس نے اجازت نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں حیدرآباد کے علاقے تارناکا میں واقع اُن کی رہائش گاہ پر ہی روک دیا۔ صبح سے ہی اُن کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ اس دوران بڑی تعداد میں بی جے پی کارکن وہاں جمع ہوگئے جس سے کشیدگی پیدا ہوگئی۔ رام چندر راو نے واضح کیا کہ وہ ہر حال میں کاماریڈی جائیں گے، تاہم پولیس نے انہیں اور کئی کارکنوں کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔

 

دوسری جانب گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی معلون ٹی راجا سنگھ کو بھی اتوار کے روز بانسواڑہ جانے کے دوران گرفتار کر لیا گیا پولیس نے انہیں  شنکرَم پیٹ کے مقام پر روک کر حراست میں لیا اور قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔ بانسواڑہ اور کاماریڈی میں پیدا شدہ کشیدہ حالات کے پیش نظر یہ کارروائی کی گئی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button