جرائم و حادثات

تلنگانہ کے عادل آباد میں اشتعال انگیز پوسٹس شیئر کرنے والے تین نوجوان گرفتار

عادل آباد میں اشتعال انگیز پوسٹس شیئر کرنے والے تین نوجوان گرفتار

مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی — ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج

عادل آباد۔ 26؍اکتوبر (اردو لیکس) تلنگانہ کے عادل آباد میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت کو ہوا دینے والی اشتعال انگیز پوسٹس کرنے کے الزام میں تین نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ٹو ٹاؤن انسپکٹر مسٹر کے۔ ناگ راجو نے بتایا کہ گرفتار شدہ نوجوانوں میں لونے سُمِت، پجارے پون اور کامبلے پرشِتھ شامل ہیں، جو کرانتی نگر کے ساکن ہیں۔

 

انسپکٹر نے کہا کہ ان نوجوانوں نے ’’بیما کورےگاؤں‘‘ واقعہ پر مبنی ایک گانے کے پس منظر میں تلواروں اور مہلک ہتھیاروں کے ساتھ ویڈیو تیار کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا، جس سے مذہبی ہم آہنگی متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا۔

 

مسٹر ناگ راجو نے واضح کیا کہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے، یا عوام میں خوف و اشتعال پیدا کرنے والی کوئی بھی پوسٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

انہوں نے انتباہ دیا کہ واٹس ایپ گروپس میں اس نوعیت کی ویڈیوز یا پیغامات شیئر کرنے والوں کے ساتھ ساتھ گروپ ایڈمنز کے خلاف بھی مقدمے درج کئے جائیں گے۔

 

انسپکٹر نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال کریں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں پولیس کا تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button