تلنگانہ
تلنگانہ میں اگلے 50 سال تک بھی بی جے پی اقتدار میں نہیں آئے گی۔ ملعون راجہ سنگھ کا بیان

حیدرآباد: گوشہ محل کے ملعون ایم ایل اے راجہ سنگھ نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کے بارے میں سنسنی خیز تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی مزید 50 سال تک اقتدار میں نہیں آئے گی۔
جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے نتائج پر راجہ سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کیا۔راجہ سنگھ کے مطابق بی جے پی کے لیڈر ہٹ دھرمی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور کسی کی بات نہیں سن رہے۔ ان کے طرزِ عمل کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اگلے 50 سال میں بھی بی جے پی کے تلنگانہ میں اقتدار میں آنے کے امکانات نظر نہیں آ رہے۔
انہوں نے کہا کہ جیتنے کا طریقہ سیکھیں ووٹر کو اپنی طرف کیسے راغب کرنا ہے یہ جانیں۔ اگر کوئی بات کہی جائے تو اس پر غور کریں۔ تلنگانہ میں بی جے پی ختم ہوتی جا رہی ہے براہِ کرم کشن ریڈی صاحب اسے بچائیں۔



