تلنگانہ

کانگریس رکن اسمبلی انرودھ ریڈی کے آبائی گاؤں میں بی جے پی کی سرپنچ منتخب

تلنگانہ کے جڑچرلہ اسمبلی حلقہ کے رنگاریڈی گوڑہ میں بی جے پی امیدوار ریوَتی نے گرام پنچایت انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے کانگریس رکن اسمبلی انیرودھ ریڈی کے آبائی گاؤں میں سیاسی منظرنامہ بدل دیا ہے۔

 

گاؤں میں کل 972 ووٹ ڈالے گئے جن میں ریوَتی کو 490 اور کانگریس امیدوار انجلی کو 459 ووٹ ملے۔ ابتدائی گنتی میں ریوَتی کو صرف 6 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی تھی، لیکن کانگریس کی جانب سے اعتراض کے بعد دوبارہ گنتی کرائی گئی، جس میں بی جے پی امیدوار کی برتری بڑھ کر 31 ووٹ ہوگئی اور انہیں باضابطہ طور پر فاتح قرار دیا گیا۔

 

سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق رکن اسمبلی کے آبائی گاؤں میں کانگریس کی شکست مقامی سطح پر عوامی رجحانات میں تبدیلی کا اہم اشارہ ہے، جس سے کانگریس کی حکمتِ عملی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

 

دریں اثنا، رکن اسمبلی  انیرودھ ریڈی کے آبائی راجاپور منڈل میں جاری گنتی کے رجحانات بی آر ایس کے حق میں بتائے جا رہے ہیں، جس سے سیاسی بحث مزید تیز ہوگئی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button