تلنگانہ

بودھن کے پولنگ مراکز پر ہنگامہ آرائی، دو افراد فرضی ووٹ ڈالتے پکڑے گئے

بودھن میں میونسپل پولنگ کے دوران کشیدگی، فرضی ووٹ ڈالنے کی کوشش ناکام

 

بودھن: تلنگانہ کے بلدی  انتخابات کے دوران بودھن بلدیہ  کے مختلف پولنگ مراکز پر کشیدہ صورتحال دیکھنے میں آئی۔ رکاس پیٹ کے بوتھ نمبر 24 اور گوشالہ علاقے کے بوتھ نمبر 78 پر دوسرے افراد کے نام سے ووٹ ڈالنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

 

ووٹروں کے شناختی کارڈ کی جانچ کے دوران ملزمان کی جانب سے جعلی دستاویزات پیش کئے جانے پر پولنگ ایجنٹس اور انتخابی عملے کو شبہ ہوا، جس کے بعد تفتیش میں ان کے فرضی ووٹ ڈالنے کی کوشش کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی کوششوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

دوسری جانب وارڈ نمبر 20 اور 21 کے پولنگ مراکز کے قریب کشیدگی بڑھنے پر پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو منتشر کر دیا، جبکہ ہائی اسکول پولنگ مرکز کے باہر جمع افراد کو پولیس نے منتشر کردیا

 

اس دوران کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، تاہم خصوصی پولیس ٹیم کی بروقت مداخلت سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button