تلنگانہ

میرے بیٹے کا کوئی قصور نہیں ہے – دہشت گردوں سے مبینہ روابط کے الزام میں گرفتار بودھن کے نوجوان کی ماں کا بیان

تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے بودھن شہر میں دہشت گردوں سے مبینہ روابط کے الزا میں گرفتار 23 سالہ نوجوان کی ماں نے روتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ان کا بیٹا ہے قصور ہے

 

چہارشنبہ کو دہلی پولیس کی اسپیشل ٹیم نے بودھن کے  آچن پلی علاقے کی انیسہ نگر کالونی کا رہنے والا 23 سالہ نوجوان کو  دہلی پولیس نے   گرفتار کیا تھا

 

۔ ذرائع کے مطابق جھارکھنڈ کے رانچی میں اظہر دانش نامی شخص کی گرفتاری کے بعد ملی معلومات کی بنیاد پر دہلی پولیس نے ایک ماہ تک بودھن میں نگرانی رکھی اور پھر کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لیا۔

 

پولیس نے اسے بودھن عدالت میں پیش کرنے کے بعد دہلی منتقل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سے آئی ایس آئی ایس سے متعلق تفصیلات حاصل کی گئیں اور ایک ایئر پستول بھی ضبط کی گئی، تاہم دہلی اور مقامی پولیس کی جانب سے اس پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

 

ادھر گرفتار نوجوان کی والدہ نے روتے ہوئے میڈیا کے سامنے کہا کہ "میرے بیٹے کا کوئی قصور نہیں ہے، پولیس نے صرف شک کی بنیاد پر اسے گرفتار کیا ہے، ہمارے بچے کو رہا کیا جائے”۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان اپنی ماں کے ساتھ رہتا تھا جبکہ والد سے خاندان کے تعلقات منقطع ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button