تلنگانہ

تلنگانہ کے بودھن ٹاؤن میں این آئی اے کے دھاوے – دہشت گردوں سے مبینہ روابط کے الزام میں ایک گرفتار

تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے بودھن میں ایک مشتبہ دہشت گرد کی گرفتاری نے سے  سنسنی پھیل گئی۔ علاقائی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق این آئی اے  حکام نے چہارشنبہ کی صبح مقامی پولیس کے تعاون سے بودھن ٹاؤن میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی۔ اس دوران پٹیالہ پولیس کی مدد سے بودھن کے انیسہ نگر میں ایک  کو حراست میں کے لیا۔ جس کی شناخت حذیفہ ایمن کی حیثیت سے بتائی گئی ۔

 

جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اس کے تعلقات آئی ایس آئی ایس (ISIS) سے ہیں۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو بودھن کورٹ میں پیش کیا گیا اور پھر پی ٹی وارنٹ پر دہلی منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ہے کہ اس کے قبضے سے ایک ایئر پستول بھی برآمد ہوا۔

 

دہشت گردی کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے حصے کے طور  این آئی اے اور دہلی اسپیشل سیل پولیس نے ایسے عناصر کی نگرانی سخت کردی ہے جن کے تعلقات آئی ایس آئی ایس سے ہونے کا شبہ ہے۔

 

اسی سلسلے میں رانچی میں حسن دانش نامی شخص کو گرفتار کیا گیا جو ملک میں فسادات کرانے کی سازش کررہا تھا۔ اس کی نشاندہی پر ملک بھر میں دھاوے کئے  گئے اور دہلی میں ایک اور دہشت گرد کو پکڑا گیا۔ اسی دوران تلنگانہ کے بودھن ٹاؤن میں بھی این آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پکی اطلاع کی بنیاد پر ایک گرفتاری عمل میں لائی گئی

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button