تلنگانہ

حیدرآباد سے بنکاک جانے والے طیارہ میں بم کی اطلاع سے سنسنی

File photo

حیدرآباد: شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ سے بنکاک جانے والی پرواز میں بم کی دھمکی سے سنسنی پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق ناک ایئر لائنز کی پرواز ڈی ڈی 959 میں ایک مسافر کے پاس بم ہونے کی دھمکی ملی۔

 

اطلاع ملتے ہی سی آئی ایس ایف سیکیورٹی حکام نے فوراً احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔ مشتبہ مسافر کو حراست میں لے کر ایئر پورٹ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ رواز کو ایئر پورٹ پر ہی روک کر اس کی تلاشی لی گئی طیارہ میں 130 مسافر بینکاک جانے کے لیے سوارتھے ۔ بم کی دھمکی کے بعد مسافرینمیں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

 

پولیس نے اس بات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات شروع کی ہیں کہ مشتبہ شخص کون ہے اور کہاں جا رہا تھا، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button