تلنگانہ

آوازہ کتوں کا حملہ معصوم لڑکا ایک آنکھ سے محروم۔ رنگاریڈی ضلع میں واقعہ

حیدرآباد: گھر کے باہر کھیل رہی ننھے بچہ پر کتے کے حملے سے ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔ تاخیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع رنگا ریڈی فرخ نگر کے ناگل پلی گاؤں کے رہنے والے جنارڈھن اور جیوتی کا بیٹا رتھوک (3 سال) گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک

 

 

آوارہ کتوں کے نے اس پر حملہ کر دیا اور اسے زخمی کر دیا۔ زخمی رتھوک کو علاج کے لیے شاد نگر سرکاری کمیونٹی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ تاہم کتوں کے حملے میں رتھوک کی بائیں آنکھ شدید زخمی ہو گئی،جس کے بعد اسے حیدرآباد کے سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل بھیجا گیا۔گاؤں والوں کے مطابق ڈاکٹروں نے بچہ کا آپریشن کیا لیکن نتیجہ کے طور

 

 

پر بچی اپنی آنکھ کھو بیٹھی۔گاؤں والے الزام لگا رہے ہیں کہ شاد نگر میونسپلٹی کی حدود میں موجود کتے پکڑ کر اپنے گاؤں میں چھوڑ دیے گئے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا۔گاوں والوں کا مطالبہ ہے کہ حکام فوری طور پر رتھوک کے خاندان کی مدد

 

 

کریں آوارہ کتوں کو کنٹرول کریں اور گاؤں والوں کو تحفظ فراہم کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button