تلنگانہ
بریکنگ نیوز۔ کویتا کو بی آر ایس سے معطل کردیا گیا

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) نے ایک سنسنی خیز فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر (KCR) کی بیٹی رکن قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کویتا (Kavitha) کو پارٹی سے معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر ہریش راؤ اور سابق رکن پارلیمان سنتوش کمار کے خلاف کویتا کی جانب سے دیے گئے بیانات کے تناظر میں بھارت راشٹرا سمیتی نے یہ فیصلہ لیا ہے۔اس سلسلے میں پارٹی کی جانب سے باضابطہ بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق ایم ایل سی کویتا کے حالیہ رویہ ان کی سرگرمیوں اور پارٹی
مخالف اقدامات کے باعث بی آر ایس (BRS) پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔پارٹی قیادت نے اس معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیا ہے۔بی آر ایس پارٹی نے کہا ہے کہ پارٹی صدر کے سی آر نے کویتا کو فوری طور پر پارٹی سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔