خوشیوں کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ شادی سے چند گھنٹوں قبل دلہن کے باپ کی موت۔ تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں افسوسناک واقعہ

ضحیدرآباد: ایک گھر میں جہاں چند ہی گھنٹوں میں شادی کی شہنایاں بجنے والی تھی وہاں صف ماتم بچھ گئی۔یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ریاست تلنگانہ وقارآباد ضلع کے ساگن کورڈو گاؤں میں پیش آیا۔ آج اونتی نامی لڑکی کی شادی کی تیاریاں جاری تھیں
کہ اس کا باپ اننتپا اچانک فوت ہوگیا جس سے خوشیوں سے بھرا ماحول اچانک غمگین ہو گیا۔شادی کی تیاریاں مکمل کرنے کے سلسلے میں یالال جا کر واپس آتے ہوئے اننتپا کی بائیک پھسل گئی اور وہ گرنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے فوری طور پر تانڈور کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا تاہم اسے
ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کیلئے حیدرآباد کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔ شادی کیلئے جو شامیانہ لگایا گیا تھا اس کے نیچے اب دلہا دلہن نہیں بلکہ دلہن کے باپ
کی نعش رکھی تھی یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود ہر شخص کی آنکھ اشکبار ہوگئی۔



