تلنگانہ

سرپنچ انتخابات میں بھائی ہار گیا، بہن کی ہارٹ اٹیک سے موت۔ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے سرپنچ انتخابات میں اپنے بھائی کی شکست کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے ایک خاتون دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئیں۔ یہ افسوسناک واقعہ گمبھیرپور گاؤں میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق راجنہ سرسلہ ضلع کے

 

رُدرنگی منڈل سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ ممتا جو اس وقت کورُٹلہ میں مقیم تھیں اپنے میکے یعنی جَگتیال ضلع کے کتھلاپور منڈل کے گمبھیرپور گاؤں اپنے بھائی کی الیکشن مہم کے سلسلے میں آئی ہوئی تھیں۔ممتا کا بھائی گاؤں کے

 

سابق سرپنچ پوتھو راج شیکر اس بار دوبارہ سرپنچ امیدوار کے طور پر میدان میں تھا۔ تاہم جمعرات کو ہونے والے پہلے مرحلہ کے انتخابات میں وہ معمولی ووٹوں کے فرق سے مخالف امیدوار کے ہاتھوں شکست کھا گیا۔بھائی کی ہار سے

 

مسلسل ذہنی دباؤ کا شکار ممتا نے اچانک سینے میں شدید درد کی شکایت کی جس پر انہیں فوری طور پر کورُٹلہ کے ایک خانگی ہاسپٹل لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ہاسپٹل پہنچنے سے قبل ہی وہ دم توڑ چکی تھیں۔

 

ممتا کا شوہر روزگار کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button