تلنگانہ

بی آر ایس امیدوار ماگنٹی سنیتا پر شادی سے متعلق سنگین الزامات : پہلی بیوی کے بیٹے کی الیکشن کمیشن سے شکایت

حیدرآباد کے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے موقع پر ریاست کی سیاست میں ایک اور سنسنی خیز موڑ آگیا ہے۔ بی آر ایس امیدوار ماگنتی سنیتا کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

 

مرحوم ایم ایل اے گوپی ناتھ کی پہلی بیوی کے بیٹے تارک پرادیومنا نے دعویٰ کیا کہ ان کی والدہ ماگنٹی دیوی کو گوپی ناتھ نے کبھی طلاق نہیں دی، اس لئے قانونی طور پر ان کی والدہ ہی گوپی ناتھ کی بیوی ہیں، تو پھر سنیتا بیوی کیسے ہوسکتی ہیں؟

 

تارک پرادیومنا نے کہا کہ ان کے والد نے سنیتا سے شادی نہیں کی بلکہ وہ صرف "لائیو اِن ریلیشن شپ” میں رہ رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہی اپنے والد کے قانونی وارث ہیں اور اسمبلی ٹکٹ ان کی والدہ کو دیا جانا چاہیے۔

 

انہوں نے الزام لگایا کہ سنیتا اور ان کے حامیوں نے انہیں اور ان کی والدہ کو دھمکیاں دی ہیں، لہٰذا سنیتا کا نامزدگی فارم فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

 

واضح رہے کہ جوبلی ہلز کے ایم ایل اے ماگنتی گوپی ناتھ کے انتقال کے بعد اس نشست پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔ کل نامزدگی کا عمل مکمل ہوا تھا، اور آج بی آر ایس امیدوار سنیتا پر لگے ان الزامات نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ سنیتا کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button