تلنگانہ

بی آر ایس سربراہ کے سی آر سے سابق وزیر جیون ریڈی کی ملاقات -20 اپریل کو پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان

تلنگانہ کے سابق وزیر جیون ریڈی نے جمعہ کے روز ایررویلّی میں واقع فارم ہاؤس پر بی آر ایس کے سربراہ چندرشیکھر راو سے ملاقات کی۔

 

ذرائع کے مطابق دونوں قایدین، جو طویل عرصے سے ایک دوسرے کے سیاسی حریف سمجھے جاتے رہے ہیں، حالیہ سیاسی حالات کے تناظر میں نہایت خوشگوار اور گرمجوش ماحول میں ملے۔ فارم ہاؤس پہنچنے پر کے سی آر نے خود آگے بڑھ کر جیون ریڈی کا استقبال کیا، جس کے بعد ملاقات کا ماحول خاصا جذباتی ہو گیا۔

 

اس موقع پر ٹی۔ جیون ریڈی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور کے سی آر کو گلے لگاتے ہوئے کہا، “انا… آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے مجھے خود بھگوان نے بھیجا ہے۔” ان کے اس بیان نے وہاں موجود قائدین اور کارکنوں کو حیرت میں ڈال دیا اور سیاسی حلقوں میں اس پر کافی چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں۔

 

اطلاعات کے مطابق کانگریس پارٹی کے اندرونی اختلافات اور حالیہ سیاسی پیش رفت سے ناراض ہو کر جیون ریڈی نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ ملاقات کے بعد انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں کے سی آر کی قیادت زیادہ مضبوط اور مؤثر ہے۔

 

ٹی۔ جیون ریڈی نے کہا کہ 20 اپریل کو باضابطہ طور پر بی آر ایس میں شمولیت اختیار کریں گے، جس کے لیے جگتیال میں ایک بڑے جلسہ عام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس مجوزہ جلسے کو سیاسی طور پر اہم سمجھا جا رہا ہے اور اس میں بڑی تعداد میں کارکنوں کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button