بی آر ایس کے اقلیتی قائدین گریٹر حیدرآباد کا تلنگانہ بھون میں چہارشنبہ کو اہم اجلاس

بی آر ایس کے اقلیتی قائدین گریٹر حیدرآباد کا تلنگانہ بھون میں آج اہم اجلاس
کے ٹی آر اور ہریش راو مہمانان خصوصی۔محمد محمود علی صدارت کریں گے
بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے گریٹر حیدرآباد کے اقلیتی قائدین کا ایک اہم اجلاس 9 جولائی چہارشنبہ کو صبح 10 بجے تلنگانہ بھون، حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سابق وزیر داخلہ محمد محمود علی کریں گے۔
مہمانان خصوصی کی حیثیت سے کارگزار صدر بی آر ایس کے تارک راما راو¿ اور ٹی ہریش راو¿ سابق وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ شرکت کریں گے۔اجلاس میں سابق ریاستی وزرا تلاسانی سرینواس یادو ،پدما راو¿ گوڑ،اجئے کمار کے علاوہ محمدمجیب الدین صدرنشین ریاستی اقلیتی سیل بی آرایس وسابق صدرنشین اردو اکیڈیمی ‘ وویکانند گوڑ رکن اسمبلی قطب اللہ پور، مادھو رام کرشنا راو¿ رکن اسمبلی کوکٹ پلی، ایس راجو رکن قانون ساز کونسل، سرینواس ریڈی رکن قانون ساز کونسل،داسو جو سراون کمار رکن قانون ساز کونسل، سدھیرریڈی رکن اسمبلی ایل بی نگر، راج شیکھر ریڈی رکن اسمبلی ملکاجگری،شکیل عامر سابق رکن اسمبلی بودھن ‘ بھاسکر راو¿ سابق رکن اسمبلی مریال گوڑہ،محمد فاروق حسین سابق ایم ایل سی، محمد سلیم سابق رکن قانون ساز کونسل،مسیح اللہ خان سابق صدر نشین وقف بورڈ ،اکبر حسین سابق صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ، عنایت علی باقری سابق صدر نشین سٹ ون ،امتیاز اسحاق سابق صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ، محمد امیر سابق صدر نشین آرٹی آئی ،مولانا یوسف زاہد مظاہری سابق صدر نشین کھادی بورڈ،محمد رحیم اللہ خان نیازی سابق صدر نشین اردو اکیڈیمی، محمد جہانگیر ریاستی سکریٹری ‘وحید احمد ایڈوکیٹ سابق رکن وقف بورڈ ، ارشد علی خان سابق رکن مائناریٹی کمیشن ،خواجہ بدر الدین سینئر قائد،محمد یوسف سینئر قائد ، عبد الباسط سینئر قائد، محمد کلیم سینئر قائد، محمدافروزسینئر قائد، محمد لائق علی سینئر قائد ، محترمہ صوفیہ حسیب،عبداللہ سہیل،محمد اعظم علی سینئر قائد، مقیت چندا و دیگر اقلیتی قائدین شرکت کریں گے
۔اجلاس میں ریاست بھر سے تعلق رکھنے والے اقلیتی قائدین کی بڑی تعداد کی شرکت کرے گی۔ اجلاس میں پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل، اقلیتوں کے مسائل اور پارٹی کی تنظیمی طورپرمزیدمضبوطی پر تفصیلی غورو خوض کیا جائے گا۔تمام اقلیتی قائدین سے بپابندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔