تلنگانہ
بی آر ایس رکن اسمبلی گوپی ناتھ کی صحت میں قدرے بہتری – وزیر سریدھر بابو نے عیادت کی

تلنگانہ کے وزیر سریدھر بابو نے دل کا دورہ پڑنے کے بعد گچی باؤلی میں واقع اے آئی جی ہاسپٹل میں زیر علاج جوبلی ہلز کے رکن اسمبلی ماگنٹی گوپی ناتھ کی عیادت کی
۔ وزیر موصوف نے ڈاکٹروں سے گوپی ناتھ کی صحت سے متعلق تفصیلات حاصل کیں اور اُن کے گھر والوں کو تسلی دی۔ ڈاکٹروں کے مطابق گوپی ناتھ کی صحت گزشتہ دن کی بہ نسبت بہتر ہے۔
وزیر سری دھر بابو نے کہا کہ گوپی ناتھ ان کے قریبی دوست ہیں اور وہ ان کی جلد صحتیاب ہونے کی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت کی جانب سے بہتر علاج کی فراہمی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔