تلنگانہ
بی آرایس کو لگا ایک اوردھکہ۔ ناگرکرنول کے رکن پارلیمنٹ رامولوچھوڑ رہے ہیں پارٹی
حیدرآباد۔ بی آرایس پارٹی کو ایک اوردھکہ لگا ہے۔ ناگرکرنول کے رکن پارلیمنٹ پی رامولو نے پارٹی سے علاحدگی اختیار کرکے بی جے پی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔
اگرچہ یہ قیاس آرائیاں تھیں کہ وہ کانگریس یا بی جے پی میں شامل ہوں گے لیکن انھوں نے زعفرانی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کی۔ رامولو کچھ عرصہ سے بی آر ایس پارٹی کے اعلیٰ لیڈرس سے ناراض تھے۔ وہ ضلع میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں بھی شرکت نہیں کررہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے بیٹے بھارت کے سیاسی مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئےانہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔