تلنگانہ

کھمم میں بی آر ایس پارٹی کو لگا ایک اور زبردست جھٹکا۔۔۔ ڈپٹی میئر کھمم فاطمتہ الزہرہ کی کانگریس میں شمولیت

تلنگانہ کے کھھم میں پچھلے 20 دنوں سے بی آر ایس پارٹی کے قائدین اور کھمم بلدیہ کارپوریشن کے کئئ بی آر ایس  کارپوریٹرس مسلسل بی آر ایس پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہے

 

آج کھمم شہر میں بی آر ایس پارٹی کو اور ضلع سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کمار کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا کھمم بلدیہ ڈیویژن 37 کی کارپوریٹر و ڈپٹی میئر کھمم بلدیہ کارپوریشن محترمہ فاطمتہ الزہرہ اپنے شوہر مختار شیخ کے ساتھ بی آر ایس پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

 

سابقہ ریاستی وزیر و امیدوار کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی کھمم ٹی ناگیشور راؤ نے محترمہ فاطمتہ الزہرا اور ان کے شوہر کو کانگریس کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شاندار استقبال کیا واضح رہے کہ ڈپٹی میر کھمم بلدیہ کارپوریشن محترمہ فاطمتہ الزہرا کے شوہر شیخ مختار بی آر ایس پارٹی کے اقلیتی قائد ہے اور کھمم سڈا کے ڈائریکٹر بھی ہیں

 

اور وہ وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کے قریبی رفیق تھے اس موقع پر منعقدہ صحافتی کانفرنس سے سابقہ ریاستی وزیر ٹی ناگیشور راؤ اور کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی میں شاہی حکومت چلتی ہے خود پارٹی کے نمائندے اور قائدین طعنہ شاہی سے بزن ہوچکے ٹی ناگیشور راؤ نے بی آر ایس کے حکمراں جماعت پر سخت الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کو چیف منسٹر کے سی آر ریاستی وزیر کے ٹی آر اور کھمم سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے غلام بنا کر رکھا ہے

 

جو جمہوریت کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا پی اجےکمار کمار پھچلے 10 سالوں سے اقتدار کے نشے میں پولیس کے ذریعے کھمم شہر کی عوام اور بی آر ایس پارٹی کے نمائندوں کو ڈرا دھمکا کر رکھا اور عوامی نمائندوں پر ظلم کی انتہا کردی ٹی ناگیشور راؤ نے صحافتی کانفرنس میں دوٹوک انداز میں کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت آنے کے بعد جن جن افراد کے خلاف بیجا مقدمات عائد کیے گئے پولیس عہدیداران کے ذریعے ہی اندرون تین دن میں تمام مقدمات سے برات دلاکر مظلومین کے حق میں انصاف کرتے ہوئے پی اجےکمار سے تمام چیزوں کا حساب لیا جاۓ گا

 

اس موقع پر نمائندہ کارپوریٹرس کانگریس پارٹی محمد مصطفی ناگل میرا کے علاوہ کانگریس کے قائدین کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button