تلنگانہ

محبوب نگر لوکل باڈیز ایم ایل سی انتخاب میں بی آر ایس کامیاب _ لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے قبل کانگریس کو دھکہ

محبوب نگر _ 2 جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں حکمراں جماعت کانگریس کو لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے قبل ایک بڑا دھکہ اس وقت لگا جب اس پارٹی کے امیدوار کو قانون ساز کونسل حلقہ محبوب نگر لوکل باڈیز میں شکست ہوئی۔ اور اس حلقے سے بی آر ایس نے محبوب نگر  ایم ایل سی ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔

 

بی آر ایس پارٹی کے امیدوار نوین کمار ریڈی نے 111 ووٹوں کی اکثریت سے انتخاب جیت لیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وہ پہلی ترجیح کے ووٹوں سے جیت گئے۔ اس کے نتیجے میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کو اپنے ہی ضلع میں بڑا جھٹکا لگا۔ بی آر ایس قائدین اور کارکنان بڑی تعداد میں جشن منا رہے ہیں

 

۔ کل 1437 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 21 ووٹ غیر کارکرد قرار دیے گئے۔ باقی 1416 ووٹوں میں سے بی آر ایس کو 763 ووٹ ملے اور کانگریس امیدوار کو 652 ووٹ ملے۔
کاسی ریڈی نارائن ریڈی، جو مشترکہ ضلع محبوب نگر کے مقامی عوامی نمائندوں کے ایم ایل سی تھے، نے گزشتہ نومبر میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں پارٹیاں تبدیل کیں جس کے بعد یہ حلقہ خالی ہوگیا تھا جہاں ۔ 28 مارچ کو انتخابات ہوئے

 

۔ بی آر ایس کی جانب سے نوین کمار ریڈی، کانگریس پارٹی کی جانب سے مانے جیون ریڈی اور سدرشن گوڑ آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا ۔ بی جے پی اس مقابلے سے بہت دور رہی ۔ کل 1437 لوگوں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، جبکہ دو ایم پی ٹی سی ووٹ نہیں دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button