انجینئرنگ کا نصاب سمجھ میں نہ آنے سے پریشان بی ٹیک کی طالبہ نے کرلی خودکشی

تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع میں انجینئرنگ کا نصاب سمجھ میں نہ آنے اور والدین کی تعلیم جاری رکھنے کے دباؤ سے پریشان بی ٹیک کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔
یہ افسوناک واقعہ ہنمکنڈہ ضلع کے ایلکاتورتی منڈل کے گوپال پور گاؤں میں پیش آیا ۔جہاں گاؤں سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ جے. کیرتنا نامی بی ٹیک فرسٹ ایئر کی طالبہ نے ذہنی دباؤ اور تنہائی کے باعث خودکشی کرلی
۔کیرتنا حیدرآباد کے ایک خانگی انجینئرنگ کالج میں زیرِ تعلیم تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اساتذہ کے سمجھانے کے انداز سے مطمئن نہیں تھی اور پڑھائی میں دشواری محسوس کر رہی تھی۔ اسی کے ساتھ وہ گھر اور والدین کے دباؤ اور گھر والوں سے دور رہنے کی تنہائی بھی برداشت نہیں کر پا رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق، چند روز قبل اس نے اپنے والدین سے فون پر بات کرتے ہوئے اپنی پریشانی کا اظہار کیا تھا۔ والدین نے اسے کسی دوسرے کالج میں داخل کرانے کی کوشش شروع کی تھی، لیکن اس سے قبل ہی گزشتہ شام اس نے گھر میں پھانسی لے کر اپنی جان دے دی