تلنگانہ بجٹ۔ حیدرآباد کی ترقی کیلئے 10 ہزار کروڑ۔پرانے شہر میں میٹرو کیلئے 500 کروڑ مختص

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں اقتدار پر آنے کے بعد کانگریس حکومت نے پہلی مرتبہ بجٹ پیش کیا۔ ریاستی قانون ساز اسمبلی میں آج ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے 2,91,159 بجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں پرانے شہر میں میٹرو کی توسیع کے لیے 500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں آؤٹر رنگ روڈ کے لیے 200 کروڑ روپے حیدرآباد میٹرو ریل پراجیکٹ کے لیے 500 کروڑ روپے حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس کے لیے 3385 کروڑ ہائیڈرا ادارے کے لیے 200 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔
تلنگانہ کے بجٹ میں شہر حیدرآباد کی ترقی کے لیے 10 ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ایئرپورٹ تک میٹرو کی توسیع کے لیے 100 کروڑ روپے، موسی ریور فرنٹ پراجیکٹ کے لیے ایک 1500 کروڑ ، آر آر آر پراجیکٹ کے لیے ایک ہزار 525 کروڑ اور صحت عامہ کے لیے 11468 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
قبل ازیں ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بجٹ کو منظوری دی گئی۔ اسمبلی کا بجٹ سیشن دو اگست تک جاری رہے گا اس مہینے کی 26 تاریخ کو اسمبلی کو تعطل رہے گی اور 27 تاریخ کو بجٹ پر مباحث کا آغاز ہوگا۔