تلنگانہ

تلنگانہ حکومت کا بجٹ – اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے 3769, کروڑ روپے مختص

تلنگانہ حکومت نے 2026-27 کے بجٹ میں اقلیتی بہبود کے لیے 3,769 کروڑ روپے مختص کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریاست میں اقلیتوں کی ترقی اور فلاح حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ اس رقم کے ذریعے تعلیم، روزگار، اسکالرشپس اور سماجی بہبود کی مختلف اسکیموں کو مزید مضبوط بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے

 

۔ اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر فینانس بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ اقلیتی طبقات کو قومی دھارے میں لانے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بجٹ کے ذریعے اقلیتی طلبہ کی تعلیم، ہنر مندی کی ترقی اور مالی مدد کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

بجٹ میں دیگر فلاحی اقدامات کے ساتھ ساتھ اقلیتی بہبود کے لیے مختص رقم کو ریاستی ترقی کے اہم ستون کے طور پر پیش کیا گیا، جس سے آنے والے دنوں میں اقلیتی طبقات کی معاشی و تعلیمی حالت میں بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

 

گزشتہ سال کے بجٹ میں اقلیتوں کے لئے 3591 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے جس میں 178 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button