بودھن سے گرفتار نوجوان محمد حذیفہ یمن پٹیالہ کورٹ دہلی میں پیش – حافظ لائق احمد کا دہلی میں بیان

بودھن سے گرفتار نوجوان محمد حذیفہ یمن کو پٹیالہ کورٹ دہلی میں پیش کیا گیا
نوجوان سوشل میڈیا کا غیر ضروری طور پر استعمال نہ کریں
حافظ لئیق خان نائب امیر امارات ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش کا دہلی میں بیان
نظام آباد:23/ ستمبر (اردو لیکس) NIA نے گذشتہ مقامی پولیس کے تعاون سے محمد حذیفہ یمن عرف سلمان عمر 20 سال ولد محمد ریاض پاشاہ ساکن انیسہ نگر بودھن کو9/ ستمبر 2025 ء کو حراست میں لیتے ہوئے بودھن کورٹ میں پیش کیا تھا۔ بعدازاں پی ٹی وارنٹ پر دہلی منتقل کیا تھا۔
جناب حافظ محمد لئیق خان نائب امیر امارات ملت اسلامیہ نے دہلی سے بتایا کہ آج پٹیالہ کورٹ دہلی میں محمد حذیفہ یمن کو پیش کیا گیا جہاں پر UAPA آرمز ایکٹ کے بشمول مزید5تا 6 سنگین دفعات عائد کئے گئے۔ پولیس نے 10 دن کی کسٹڈی مانگی۔ انہوں نے بتایا کہ امارات ملت اسلامیہ کی جانب سے محمد حذیفہ یمن کی قانونی امداد فراہم کرنے کیلئے کورٹ میں افضل الرحمن ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کی خدمات حاصل کی گئی
جو اس نوجوان کی ضمانت کیلئے پیروی کررہے ہیں۔ حافظ لئیق خان نے بتایا کہ محمد حذیفہ یمن کی بہت جلد ضمانت ہوگی۔حافظ محمد لئیق خان نائب امیرامارات ملت اسلامیہ محمد حذیفہ یمن کی دہلی پٹیالہ کورٹ میں پیشی کے موقع پر گذشتہ 21/ ستمبر کونظام آباد سے دہلی کیلئے روانہ ہوئے تھے۔
حافظ لئیق خان نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری طور پر موبائیل کے ذریعہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم یوٹیوب، فیس بک اور دیگر ایپ کے استعمال سے اجتناب کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے استعمال سے نوجوان تباہی کا باعث بن رہے ہیں
۔جبکہ کے اس کیس میں دیگر ملزمین اشہر دانش ولد مظہر جانی، ساکن جھارکھنڈ، عمر 23 سال، آفتاب ناصر قریشی ولد ناصر قریشی، ساکن ممبئی، عمر 25 سال، صفیان ابو بکر خان، ولد ابو بکر خان ساکن تھانے، عمر 20 سال، کامران قریشی عرف سمر خان، ولد عبدالرشید قریشی مدھیہ پریشد عمر 27 سال کو بھی این آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ ان تمام کو آج پٹیالہ دہلی ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا۔