تلنگانہ

حیدرآباد میں بارش کے دوران بیگم بازار میں قدیم عمارت منہدم

حیدرآباد: حیدرآباد کے بیگم بازار علاقے میں گزشتہ چند دنوں سے جاری بارشں کے نتیجے میں ایک قدیم عمارت منہدم ہو گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے کے وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

 

بتایا گیا ہے کہ یہ عمارت خستہ حالی کا شکار تھی اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے پہلے ہی اس عمارت کے مالک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے منہدم کرنے کی ہدایت دی تھی تاہم مالکان نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔

 

بیگم بازار میں اب بھی کئی تاجر ایسی ہی پرانی اور خستہ حال عمارتوں میں اپنی دکانیں چلا رہے ہیں۔ چونکہ یہ علاقہ انتہائی مصروف اور گنجان ہے مقامی عوام کا مطالبہ ہے کہ ایسی خطرناک عمارتوں کو فوری منہدم کیا جائے۔

 

شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ صرف نوٹس جاری کرکے اپنا فرض پورا سمجھ رہی ہے لیکن عملی اقدامات نہ ہونے سے عوام کی جان خطرے میں پڑ رہی ہیں۔ لہٰذا متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button