تلنگانہ

تلنگانہ بس حادثہ – بس میں 70 مسافر سوار تھے مرنے والوں میں 12 خواتین ‘ 8 مرد اور ایک شیرخوار ؛ حیدرآباد آنے کے دوران حادثہ

تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع کے مرزا گوڑہ میں پیر کی صبح خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق تاندور ڈپو سے حیدرآباد جا رہی ٹی ایس 34 ٹی اے 6354 نمبر کی آر ٹی سی بس، کنکر سے بھری ہوئی ایک لاری سے ٹکرا گئی۔

 

بتایا جاتا ہے کہ بس صبح 4:40 بجے تاندور سے روانہ ہوئی تھی، جس میں تقریباً 70 مسافر سوار تھے، جن میں سے بیشتر سرکاری ملازمین اور کالج کے طلبہ شامل تھے جو اتوار کی چھٹی کے بعد حیدرآباد واپس آرہے تھے۔

 

حادثے کے نتیجے میں  زائد افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن میں ڈرائیور دستگیر ، لاری ڈرائیور، 12 خواتین، 7 مرد اور ایک کمسن بچہ شامل ہیں۔ کئی مسافر شدید زخمی ہوئے۔ بس کنڈکٹر رادھا کو زخمی حالت میں بچایا گیا اور اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

حادثے کے بعد حیدرآباد-بیجاپور ہائی وے پر ٹریفک جام ہو گیا۔ چیوڑلہ–وقارآباد روٹ پر گاڑیاں لمبی قطاروں میں پھنس گئیں۔ پولیس اور مقامی عوام نے تین جے سی بیز کی مدد سے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور کنکر کے نیچے دبے مسافروں کو نکالا۔

 

چیوڑلہ کے سی آئی بھوپال سریدھر امدادی کارروائی کے دوران زخمی ہوگئے جب ایک جے سی بی ان پر چڑھ گئی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

 

یہ حادثہ اتنا ہولناک تھا کہ جائے وقوعہ پر مسافروں کی چیخ و پکار سے ماحول سوگوار بن گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button