تلنگانہ
تلنگانہ بس حادثہ – بیرسٹر اویسی کا اظہار تعزیت

کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ، بیرسٹر اسد الدین اویسی نے رنگا ریڈی ضلع کے مرزاگوڑہ میں پیش آئے المناک بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا،
جہاں ایک ٹپر لاری کے تلنگانہ آر ٹی سی بس سے ٹکرانے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئیں۔ انہوں نے اس خوفناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجلس پارٹی اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے
۔ ہمدردی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ، بیرسٹر اویسی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمیوں اور ان کے خاندانوں کو فوری امداد کو یقینی بنائے، اور مستقبل میں ایسے سانحات کو روکنے کے لئے لیے سڑک پر حفاظت کے ضوابط کو سختی سے نافذ کرے۔



