تلنگانہ
بس حادثہ ۔ نعشوں کا مقام حادثہ پر ہی پوسٹ مارٹم

حیدرآباد ۔چیولہ میں پیش آئے بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کا پوسٹ مارٹم مقام واقعہ پر ہی کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
اس مقصد کے تحت عثمانیہ میڈیکل کالج، تانڈور اور وقار آباد کالج کے فورینسق ماہر ڈاکٹروں کی ٹیموں کو طلب کیا گیا ہے۔
ڈی ایم ای نے بتایا کہ کچھ دیر میں 46 رکنی طبی عملہ جائے حادثہ پر پہنچ جائے گا۔بعد پوسٹ مارٹم نعشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔



