تلنگانہ

تلنگانہ بس حادثہ – مرنے والوں میں تین جوان بہنیں بھی شامل

تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع کے مرزاگوڑہ میں پیش آئے خوفناک بس حادثے میں ایک ہی خاندان کی تین بہنیں ہلاک ہوگئیں۔

 

تفصیلات کے مطابق وقارآباد ضلع کے تانڈور سے تعلق رکھنے والے ایلیا گوڑ کی تین بیٹیاں — نندنی (ڈگری فرسٹ ایئر)، سائی پریا (ڈگری تھرڈ ایئر) اور تنوشا (ایم بی اے) — حیدرآباد میں تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ حال ہی میں ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے وہ اپنے آبائی گاؤں آئی تھیں

 

۔ پیر کی صبح جب وہ واپس حیدرآباد جا رہی تھیں تو راستے میں پیش آئے اس بھیانک حادثے میں تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button