تلنگانہ
بس انڈر پاس روڈ پر بارش کے پانی میں پھنس گئی۔ تلنگانہ کے میدک ضلع میں واقعہ

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ ضلع میدک کے منوہر آباد منڈل کے رامیا پلی کے قریب نیشنل ہائی وے پر ایک آر ٹی سی بس بارش کےپانی میں پھنس گئی۔
نیشنل ہائی وے 44 پر انڈر پاس پل کے قریب بس بارش پانی میں پھنس کر رک گئی۔ مسافر بس سے اُتر کر گھٹنے تک پانی میں چلتے ہوئے آگے بڑھے۔ انڈر پاس پل کے قریب پانی کم ہونے کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔
محفوظ مسافرین نے راحت کی سانس لی۔